کوئٹہ(ممتا زنیوز )جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی)کے سربراہ مولانامحبت خان شیرانی نے کہاہےکہ میں عمران خان کاساتھ اس لیے دیتاہوں کہ وہ حق پرہے وہ فضل الرحمٰن سے ہزار گناسچااوربہترہے ،
پیرکواپنے ٹوئٹ میں مولاناشیرانی نے کہاکہ کچھ لوگوں نے مجھے صرف اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ آپ عمران خان کو سپورٹ کیوں کرتے ہوتو سن لیں اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دو
اس ٹائم عمران خان حق پر بھی ہے اور فضل الرحمٰن سے ہزار گنا سچا اور بہتر ہے،مولاناشیرانی نے کہاکہ میں پاکستانیوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں۔









