بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یمن، آسمانی بجلی گِرنے سے 13افراد ہلاک، 21زخمی

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک) عرب ملک یمن کے شمالی شہروں حجہ اور عمران میں آسمانی بجلی گِرنے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 21زخمی ہو گئے، حجہ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گِرنے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 8زخمی ہوئے جبکہ عمران شہر میں ایک جنازے کی تعزیتی تقریب کے دوران بجلی گِرنے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 13زخمی ہو گئے ہیں، آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کے واقعات گزشتہ 24 گھنٹوں میں رونما ہوئے ہیں ۔