بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ، ایسی رپورٹس جھوٹی ہیں: شہباز گل کا تحریری بیان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز گل سے دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی ہے۔
شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ دوران حراست کوئی زیادتی نہیں کی گئی ۔ عدالت میں مزید بتایا گیا کہ شہباز گل کے میڈیکل سے عمران خان اور پی ٹی آئی ایم این اے شندانہ گلزار کے دعویٰ کہ شہباز گل سے زیادتی ہوئی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔