بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح ا للہ مجاہد اپنے عہدے سے مستعفی

 کابل (ممتازنیوز) افغانستان میں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ سال افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔ اب ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ افغان حکومت کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد بدستور حکومت کے مرکزی ترجمان رہیں گے۔ دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ مولوی حیات اللہ مہاجر کو نائب وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔