بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ججز اور قانونی ماہرین نے عمران کو غیر مشروط معافی کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق ججز  اور ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے اور کیس لڑتے ہیں تو ان کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور غیرمشروط معافی مانگیں۔

ماہرِ قانون شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسز میں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے، اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے کیوں کہ اس میں ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید کا کہنا تھاکہ عمران خان خطرے میں پڑسکتے ہیں،  اس کا انہیں بہت نقصان ہوگا، اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے، اگر معمولی سی سزا بھی ہوئی تو خود بخود نااہل ہوجائیں گے۔