اسلام آباد(صغیرچودھری)وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ریکارڈ معلومات تک رسائی ایکٹ سے خارج کردیاگیا۔ایکٹ کا اطلاق سی ایس ایس امتحان ریکارڈ و دستاویزات پر نہیں ہوگا ۔وزیراعظم نے بطور انچارج وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی










