اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں زبردست خشک سالی کی وجہ سے سوکھ جانے والے دریا کی تہہ سے ڈائنوسار کے قدموں کے 113؍ ملین سال پرانے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدموں کے یہ نشانات 15؍ فٹ بڑے ہیں اور امکان ہے کہ یہ نشانات ڈائنوسارز کی 7؍ ٹن وزنی قسم ایکرو کینتھوسارس (Acrocanthosaurus) کے پائوں کے ہو سکتے ہیں۔ یہ نشانات ڈائنوسار ویلی اسٹیٹ پارک میں ماہرین کو ملے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پائوں کے کچھ نشانات سائورو پوزائیڈن نامی ڈائنوسار کے بھی ہو سکتے ہیں جو 60؍ فٹ قد کا حامل اور 44 ٹن وزنی تھا۔
ٹیکساس میں دریا سوکھ گیا، تہہ سے ڈائنوسار کے 11 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے قدموں کے نشان دریافت








