اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف حافظ آباد کی جوائنٹ سیکرٹری پی پی 69 کی امیدوار سلوت تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعمران خان کوگرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دیںگے ۔ انہوں نے ایک احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے کوئی پیار نہیں ، کیونکہ یہاں غدار ہے۔ ہمارے لیڈر نے کونسا کوئی قتل کیا ہے ۔کیا ہمارے لیڈرنے غداری کی ہے؟نواز شریف اور شہباز شریف نے غداری کی ہےانہیں گرفتار کریں ۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو پھر ہم پورے پاکستان کو آگ لگادیں گے ۔ ختم کردیں گے ہمیں عمران خان چاہئے ، عمران خان نہیں تو کچھ بھی نہیں ، پاکستان ختم ہوجائے تو ختم ہوجائے،عمران نہیں تو ہوجائے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نےاپنی ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں نے جوبھی کہا ہے کہ غصے میں کہا ہے میں اپنے سارے الفاظ واپس لیتی ہوں۔ مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔
عمران خان کوگرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان کو آگ لگا دیںگے، پی ٹی آئی خاتون رہنماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل









