ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس کی مسلح افواج کا حجم 1.9 ملین سے بڑھا کر 2.04 ملین کر دیا گیا ہے۔ یہ فرمان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب یوکرین میں جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق اگرچہ ماسکو نے یوکرین جنگ کے دوران اپنی ہلاکتوں کے بارے میں اعداد و شمار پیش نہیں کیے تاہم یوکرین اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔
صدارتی حکم نامے کے تحت کامبیٹ فوجیوں کی تعداد میں ایک لاکھ 37 ہزار کا اضافہ کرکے اسے 1.15 ملین کیا جائے گا۔ یہ حکم نامہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ آخری بار روس میں 2017 میں آرمی کی تعداد پر نظر ثانی کی گئی تھی۔ اس وقت روس کے پاس 1.01 کامبیٹ فوجی جب کہ 1.9 ملین دیگر فوج تھی۔









