بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بارشوں اورسیلاب سے تباہی ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قوم سے دعا کی اپیل

اسلام آباد(ممتاز نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج بروز جمعہ پوری قوم نماز جمعہ کے بعد حالیہ بارشوں کے تھمنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضو ر خصوصی دعائیں کرے،حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں بے گھر ہو چکے ہیں،بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بے شمار قیمتی جانیں اور مالی و جانی نقصانات ہوئے۔حالیہ بارشوں نے ملک بھرمیں اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان اور دوسرے صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے،قوم سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کرے