پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک خیبر پختون خوا میں کالام کا ہنی مون ہوٹل سیلاب بہا لے گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کالام بازار اور ہوٹلز سیلابی ریلے میں بہہ گئے، دکانیں اور 150 سے زائد مکانات بھی دریا برد ہو گئے۔کالام میں سب سے بڑا اور قیمتی ہوٹل بھی سیلاب کی زد میں آ کر گر گیا، لوگ گرتے ہوٹل کو دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔سوات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب میں بحرین بازار بھی ڈوب گیا ہے اور کئی رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گئے۔سیلابی ریلا ہنی مون ہوٹل سمیت متعدد ہوٹلز ساتھ بہا کر لے گیا، سوشل میڈیا پر ہوٹل گرنے کے مناظر وائرل ہو گئے ہیں، کالام بحرین میں متعدد پلوں سمیت 4 مساجد بھی شہید ہو گئے ہیں۔سیلابی ریلے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینگورہ بائی پاس میں بھی سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔سوات پولیس لائن میں بھی پانی داخل ہونے سے پولیس اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ،کئی گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، اب بھی سوات کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہنی مون ہوٹل سیلابی ریلے بہہ گیا اربوں روپے کا نقصان یہ میرے دوست حاجی ہمایوں شنواری کا ہوٹل جو دو ہزار دس میں بھی یہ سیلاب نظر ہوگیا تھا مجھے بہت افسوس ہے اللہ تعالیٰ حاجی ہمایوں کے مددگار ہو آمین pic.twitter.com/wd7XLCrtYY
— Sherin Zada شیرین زادہ (@sherinzada) August 26, 2022
https://twitter.com/INTELPSF/status/1563084752860499968?s=20&t=we0B2cYEet_cDm_KcOFL7g









