ٹانک(ممتازنیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریںگے ، میں خود تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہا ہوں ، پی ٹی آئی کے نوجوان رضاکاروں کو بھی متاثرین کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ وہ ٹانک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقا ت میں بات چیت کررہے تھے اس سے قبل عمران خان وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ، علی آمین گنڈاپورکے ہمراہ متاثرین سے ملنے کے لئے گھٹنوں گھٹنوں پانی میں چل کران تک پہنچے۔
Leader Imran Khan among its people in the time of catastrophe, and beggar is in Qatar to sell the country's Assets.#ImranKhan#FloodsInPakistan pic.twitter.com/vpzU6XpY6D
— PTI Rawalpindi (@PTIOfficialRWP) August 26, 2022









