اسلام آباد(ممتازنیوز)سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے سابق وزیراطلاعات فوادچودھر ی کو اس ٹویٹ کہ سوات میں سب سے بہترین ریلیف آپریشن چل رہا ہے،پرکڑی تنقیدکا نشانہ بنا تے ہوئے کہاہے کہ وہ سوات کی صورتحال جاکر دیکھیں۔ عمران وحیدنامی ایک صارف نے کوہستان میں پانچ نوجوانوں کے سیلاب میں بہہ جانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ 5 افراد سیلابی ریلے میں 4گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے ، درخواست کے باوجود عمران خان کی صوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی ، نوجوانوں کو کئی گھنٹوں میں باوجود درخواست کے کیوں نہیں بچایا ؟ عمران خان جواب دو۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں لکھاتھاکہ سوات میں سب سے بہترین ریلیف آپریشن چل رہا ہے، سندہ اور بلوچستان کی طرح حکومت نے لوگ بے سہارا نہیں چھوڑ دئیے گئے محمود خان ہوں، مراد سعید ہوں یا ڈاکٹر حیدر تحریک انصاف کے تمام ذمہ داران خود اور اپنی ٹیمز کے ذریعے ریلیف کے کام میں جتے ہوئے ہیں۔
سوات میں سب سے بہترین ریلیف آپریشن چل رہا ہے، سندہ اور بلوچستان کی طرح حکومت نے لوگ بے سہارا نہیں چھوڑ دئیے گئے محمود خان ہوں، مراد سعید ہوں یا ڈاکٹر حیدر تحریک انصاف کے تمام ذمہ داران خود اور اپنی ٹیمز کے ذریعے ریلیف کے کام میں جتے ہوئے ہیں https://t.co/x6l2fik99l
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 26, 2022









