بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ غازی خان،وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کاسیلاب سے متاثرہ علاقوںکادورہ ،ریلیف کا سامان تقسیم کیا

ڈیرہ غازی خان(ممتاز نیوز)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ڈیرہ غازی خان کے علاقوں تونسہ،چوٹی ،راجن پور فاضل پور ،بکھروا اور وڈور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کا سامان تقسیم کیا۔متاثرہ علاقوں میں پکے پکائے کھانے کی تقسیم کا بندوبست کیا۔اسی طرح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم، پروفیسر عبدالرحمن شارق،مولنا یسین راہی بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور ان کی حکومت اگرچہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔لیکن ان کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے۔۔لیکن اتنے بڑے سانحے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات آگے بڑھیں ۔اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کا ساتھ دیں۔انھوں نے اہل خیر سے اپیل کی وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کہ حصہ ڈالیں۔اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔اور سب مل کر اس بحران سے نکلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زعماء کے ساتھ خود بڑے پیمانے پر متاثرہ علاقوں میں گئے ہیں۔خیمے اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا ہے۔لیکن اس موقع پر سب کو آگے آنا ہو گا۔انھوں نے کہا جن علاقوں میں سیلاب نہیں آیا ۔ان پر اللہ نے خاص کرم کیا ہے۔ان کو چاہیے کہ وہ اس کا شکر ادا کرنے کے لیے اپنے متاثرہ بھائیوں کا ساتھ دیں۔

ڈیرہ غازی خان:معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں