بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلابی صورتحال ،یوسف رضا گیلانی نے ملتان کاجلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

ملتان(ممتاز رپورٹ)سابق وزیر اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی پیش نظر این اے 157کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں ملتان میں ہونے والا بڑا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز گیلانی ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے جو تباہ کاریاں ہورہی ہیں یہ جلسے کا وقت نہیں ہے بلکہ سیلاب زدگان کی مدد کا وقت ہے ہم جلسے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں سیلاب کی وجہ سیجتنی تباہی اس وقت ہوئی ہے پہلے نہیں ہوئی اسی لئیسیاست سے بالا تر ہو کر ہم سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہرممکن مدد کرنی چاہیئے اور متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے آ گے بڑھنا چاہیے اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جو آ ج بے یار ومددگار ہیں۔