بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے تھانہ اورپٹواری جیسے قبیح کلچرکا خاتمہ کیا، غلام سرورخان

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،ہم نے ہمیشہ تھانہ اور پٹواری کلچر کی حوصلہ شکنی کی اور اس پر سختی سے کاربند ہوں، تھانیدار اور پٹوری کوئی بھی ہو اس بات کو یقینی بناوں گا وہ عوام کو ریلیف دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات میں کیا ۔
غلام سرور خان نے کہاکہ ماضی میں ایس ایچ اوز اور پٹواریوں کی من پسند تعیناتیوں کے لیے سیاسی دربار لگا کرتے تھے ، پاکستان تحریک انصاف نے اس قبیح کلچر کو ختم کیا اور قائد عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ کو اولین ترجیح دی ۔
انہوں نے کہا ہم نے سختی سے ہدایات کررکھی ہیں کہ کوئی پسند کے ایس ایچ او یاپٹواری کے تقرر و تبادلے کی سفارش نہ کرے ۔ انتظامیہ میرٹ پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرے تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا،لوگوں کے مسائل بروقت اور میرٹ پر حل ہوں،حقدار کو اس کا حق ملے چاہیےاس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ۔اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماءچوہدری محمد افضل ودیگر سیاسی عمائدین ،کوآرڈینیٹر انجینئروقار خان اور ثاقب خان بھی موجود تھے ۔
غلام سرور خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کے لیے پنجاب حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہرقسم کی مدد و معاونت کے لیے پرعزم ہے ۔