بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاردیک پانڈیا کی رضوان کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

ہاردیک پانڈیا نے پہلے بولنگ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیاکی بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ میچ کے دوران قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پیچھے سے گلے لگانے کے عمل کا خوب چرچہ ہو رہا ہے۔

میچ کے دوران ہاردیک پانڈیا نے اچانک محمد رضوان کو گلے لگایا تھا، اس عمل پر محمد رضوان ہنس دیے تھے۔

ہاردیک پانڈیا کی جانب سے محمد رضوان کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سرحد کے دونوں پار سے اس کی تعریف کی گئی۔

واضح رہے کہ پچھلے دونوں پریکٹس میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی کی خیریت دریافت کی تھی۔

اس سے قبل بابر اعظم، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔