دبئی (نیوزڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔
میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے 5 وکٹوں سے جیتا۔ ایونٹ کے آغاز سے ہی پاک بھارت کرکٹرز کی ملاقاتوں اور ایک دوسرے کیلئے نیک جذبات کو کافی سراہا جار ہا ہے۔
ایسا ہی کچھ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے بعد بھی دیکھنے میں آیا۔ میچ کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے آٹوگراف والی جرسی تحفے میں دی جس کی ویڈیو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی ملاقاتوں اور خوش گپیوں کا سلسلہ شروع جاری ہے۔
ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کی، روہت شرما اور بابر اعظم کے درمیان بھی خوش گپیاں ہوئیں، ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔
خیال رہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں حارث رؤف نے 4 اوورز میں 35 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے تھے۔ پاکستانی شائقین ان کی پرفارمنس سے زیادہ خوش نہیں ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔
The match may be over but moments like these shine bright ✨👌
A heartwarming gesture by @imVkohli as he hands over a signed jersey to Pakistan's Haris Rauf post the #INDvPAK game 👏👏#TeamIndia | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/3qqejMKHjG
— BCCI (@BCCI) August 29, 2022









