اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان امن ترقی پارٹی کی جانب سے عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسارمیں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ،درخواست میں شوکت ترین،محسن لغاری،تیمور جھگڑا کو بھی نامزد کیا گیا ،
درخواست امن ترقی پارٹی کے بانی چیئرمین محمد فائق شاہ نے پولیس کو دی ،
درخواست کے متن کے مطابق شوکت ترین کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ سنا،
شوکت ترین نےمحسن لغاری اور تیمور جھگڑا کو آئی ایم ایف پیکج میں رکاوٹ ڈالنے کا پیغام دیا،
شوکت ترین نے ہدایات عمران خان کی مشاورت سے دیں،
شوکت ترین نے ان احکامات کا اعتراف نجی ٹی وی پروگرام میں بھی کیا،
پی ٹی آئی پاکستان کی ساکھ،بقاء اور سالمیت کو متاثر،سوچے سمجھے منصوبے سے بغاوت کر رہی ہے،
نامزد ملزمان بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،ملزمان کے احکامات بغاوت و سنگین غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔
آڈیولیک ،عمران خان کے خلاف مقدمے کےلئے درخواست دیدی گئی








