واشنگٹن(ممتازنیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی ،پاکستان سمیت مشکل معاشی حالات سے دوچار ممالک کے لئے خوشخبری ،آنے والے دنوں میں قیمتیں مزیدگرنے کا امکان ہے۔ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو کاروبار کے دوران برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت97.86 ڈالر ہوگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت6. 17 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 91 ڈالر ہوگئی ہے۔امریکا، یورپی اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے، جب کہ تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، اسی باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔ ماہرین نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر ہو جانے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو پاکستان کیلئے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے، امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہو ں گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی








