بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حریت چیئرمین کو اسلام آباد اجلاس میں کیوں مدعو کیا،بھارت کا او آئی سی سے شکوہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے اسلام آباد کانفرنس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کو مدعو کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریند دام بگچی نے کہا کہ بھارت کو او آئی سی سے دہشت گردی اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور تنظیموں کی حوؒصلہ افزائی کئے جانے کی توقع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایسے اقدامات کو سنجیدہ لیتا ہے جو ملکی اتحاد کو سبوتاژ کریں اور اس کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کے منافی ہوں ۔انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ او آئی سی اہ ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے ۔