بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کا وہ رہنماء جس نے اپنی ایک سال کی تنخواہ اور 2 کروڑ روپے سے زائد امدادی سامان سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے اپنی ایک سال کی تنخواہ اور 2 کروڑ روپے سے زائد امدادی اشیاءسیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپوں کے انعقاد کی ہدایت کی تھی لیکن ان کی ہدایات کو پارٹی کی جانب سے نظر انداز کیئے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، کیمپ لگانے والوں میں ایم این اے علی پرویز ملک، شائستہ پرویزملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر شامل ہیں، ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ،ا یم پی اے کنول لیاقت، چودھری شہباز اور باﺅ اختر نے اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کیا جبکہ سیف الملوک کھوکھر نے اپنی ایک سال کی تنخواہ اور دو کروڑ روپے سے زائد امدادی اشیا سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا۔

لاہور سے دو وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق نے اپنے حلقوں میں تاحال کوئی امدادی کیمپ کا انعقاد نہیں کیا۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 20 سے زائد ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 11ہے جبکہ مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔