بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرپشن،آبی ذخائرپر کم سرمایہ کاری پاکستان کو لے ڈوبی، واشنگٹن پوسٹ

  واشنگٹن(ممتازنیوز)امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے تباہی دہائیوں کی کرپشن اور آبی ذخائر میں کم سرمایہ کاری کوسیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ قراردیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبی ذخائرپر نمایاں سرمایہ کاری سے ہی پاکستان کوایک نئی تباہی سے بچایا سکتاہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ سیلاب انسانیت کےلئے چیلنج بن گئے ہیں ، سیلاب کے اثرات تقریباً عالمگیر ہیں،اس حوالے سے حل بھی زیادہ نہیں بدلے ہیں،جدیدحکومتوں کو بھی ماضی جیسی حکمت عملی اپنانی ہوگی،امریکہ میں میسیپی کے سیلاب کی زد میں آنے کے بعد 1928فلڈکنٹرول ایکٹ متعارفت کرایاگیاتھا جس کے تحت امریکی حکومت نے آبی انتظام میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی ، چین کے بجٹ کا بڑا حصہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ ہوتا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے آبی ذخائر کے حوالے سے کہاگیاکہ سیلاب سے بچاؤ کےلئے سکھربیراج،ڈیموں کا نظام اور نہروں جیسے نو آبادیاتی دورکے منصوبے ہیں جن میں سے بہت سے منصوبوں کی حالت خستہ ہے جس کی وجہ برسوں سے مرمت پر خرچ نہ کرنا، بدعنوانی اور پانی اور فنڈز کی تقسیم سے متعلق چاروں صوبوں میں تنازعات ہے۔رپورٹ کے مطابق تربیلااور منگلا ڈیم بھی سیلابی ریلوں کا پانی سمونے کی گنجائش کھو رہے ہیں ۔اخبار کے مطابق پاکستان کو مستقبل میں کسی اور بڑی تباہی سے بچنے کےلئےآبی ذخائرپر نمایاں خرچ کرناہوگا۔