اسلام آباد(ممتازنیوز) ایف بی آر نے اگست نے ریکارڈٹیکس جمع کرلیا۔ایف بی آرحکام کے مطابق اگست میں 489ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ماہانہ ہدف کے مقابلے میں چھ ارب روپے زائدٹیکس اکٹھاکیاگیا۔اگست میں ٹیکس وصولی کا ہدف 483ارب روپے مقررتھا۔گزشتہ سال اگست میں 448ارب روپے ٹیکس اکٹھاہواتھا۔حکام کے مطابق اگست میں 37ارب روپے کے ری فنڈ زبھی جاری کئے گئے۔اگست میں ریفنڈ میں 161فیصداضافہ ہوا۔گزشتہ سال اگست میں 14ارب 30کروڑروپے کے ریفنڈزجاری ہوئے تھے۔
ایف بی آر نے اگست نے ریکارڈٹیکس جمع کرلیا








