بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش، والدین نے نام ’سیلاب‘ رکھ دیا

لاڑکانہ(ممتازنیوز) لاڑکانہ میں متاثرین کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں ایک خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام والدین نے ’سیلاب‘ رکھ دیا ہے۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی پر ماں نے بچے کو جنم دیا، بچے کی پیدائش کے بعد دوا کے پیسے بھی نہیں، اس کا نام ہم نے ’سیلاب‘ رکھا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ 2019 میں سرگودھا کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا تھا جہاں والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ’عمران خان‘ رکھا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم سرکاری اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس پر خوش ہوکر والدین اپنے بیٹے کا ’عمران خان‘ رکھنے کا فیصلہ کیا۔