بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سیلاب کی زد میں، اشرافیہ مفادات کے حصول کے کھیل میں مصروف ہے،امریکی جریدہ

واشنگٹن(ممتازنیوز)امریکی جریدے’’فارن پالیسی میگزین‘‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی تاریخ کے بدترین سیلاب اور شدیدمہنگائی کی زد میں ہیں ملک کی اشرافیہ مفادات کے حصول کیلئے کشیدگی بڑھانے کے ایسے کھیل میں مصروف ہے جس کے خاتمے کے کوئی آثارنہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تنازع کا مرکز سابق وزیراعظم عمران خان ہیں جنہیں اس سال اپریل میں عدم اعتما د کے ذریعے اقتدارسے نکالاگیا اور اب وہ فوری عام انتخابات کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت موجودہ اتحادی حکومت عمران خان کے دباؤ کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو خدشہ ہے کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں واضح فتح حاصل کرسکتی ہے۔ان کی پریشانیاں جائز بھی ہیں کیونکہ جب سے عمران خان کی پارٹی نے قومی سطح پر اقتدارکھویاہے تب سے اس نے سڑکوں پر اور بیلٹ باکس میں پر ابھی اپنی بھرپورپاوردکھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بیان بازی مرحوم ذوالفقارعلی بھٹوسے مشابہت رکھتی ہے۔