کراچی(نیوز ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے یکم ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں شکایت کی ہے کہ سوئی گیس کی سپلائی کے لئے مرتب کی گئی ترجیحی فہرست میں اکتوبر 2021 سے غیر قانونی تبدیلی کی وجہ سے کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کو 131 ارب روپے ماہانہ کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سوئی گیس سپلائی کی ترجیحی فہرست میں غیر قانونی طور پر تبدیلی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک صافین سے 35 روپے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کررہاہے۔









