بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاو¿س لاہور کی سیکورٹی بھی کم کی جائے گی۔

اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاو¿س پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکوٹی فراہم کی جائے گی۔