بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزرات دفاع کا پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ،ویٹرینز آف پاکستا ن سے مکمل طور پراظہار لاتعلقی 

 

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزرات دفاع نے سابق فوجیوں کی تنظیموں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی  ،ویٹرینز آف پاکستا ن سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم اورتوثیق نہیں کرتی، دونوں تنظیموں کی عوامی خدمت کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں ،ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمایت یاتسلیم کا دعویٰ بھی حقا ئق کے منافی ہے۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ،ویٹرینز آف پاکستا ن سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں وزارت دفاع نے کہاکہ ایسی تنظیموں کے خیراتی مقاصد،سیلاب زدگان کی امداد سے وزارت دفاع کاکوئی تعلق نہیں ،وزارت دفاع ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم اورتوثیق نہیں کرتی۔بیان کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے بھی ان تنظیموں کو تسلیم نہیں کیاگیا،تنظیموں کا مسلح افواج کی حمایت یاتسلیم کا دعویٰ حقا ئق کے منافی ہے،مسلح افواج نے ان تنظیموں کو تسلیم کیا نہ اس کی اجازت ہے۔؎