بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا سیلاب زدگان کے لئے امداد بھجوانے پرامیرقطر،صدر ازبکستان سےاظہارتشکر

 اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کے لئے امداد بھجوانے پرامیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی ،صدر ازبکستان شوکت مرزیوؤف سےاظہارتشکرکیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیلڈہسپتال سمیت امدادکی فراہمی پر امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی سے اظہارتشکرکیا۔انہوں نے کہاکہ وہ93رکنی عملے کے ساتھ ایک فیلڈہسپتال سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی فراہمی پر اپنے بھائی امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ فیلڈہسپتال سندھ میں کام کرے گا،ہم خیرسگالی کے اس جذبے پر امیرقطرکے ممنون ہیں ۔دریں اثناایک اور اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان بھجوانے پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوؤف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ضرورت کے اس وقت جس طرح کی حمایت کا اظہار کیا گیا اسے سراہتےؔ ہیں۔ اپنے دوستوں کے تعاون سے صورتحال پر قابوپالیں گے