اسلام آباد (ممتاز نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ قراقرم ہائی وئے سمیت تمام بڑے شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایف ڈبلیواو اور این ایچ اے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحیسن پیش کر تا ہوں ۔ ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے اور حکومت کی پہلی ترجیح ملک کے تمام حصوں کارابطہ بحال کرناتھی۔ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے خرم آغا،ڈی جی ایف ڈبلیواو میجرجنرل کمال اظفر کی کوششوں سے قلیل مدت میں تمام بڑی شاہراہیں بشمول قراقرم ہائی وئے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں جس پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔
سیلاب سےمتاثرہ شاہراہوں اور پُلوں کی تعمیر و بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔ پہلی ترجیح ملک کےتمام حصوں کارابطہ بحال کرناتھی۔ چیئرمین NHA خرم آغا، D.G FWO میجرجنرل کمال اظفر اورانکی ٹیمزلائقِ تحسین ہیں کہ قلیل مدت میں تمام بڑی شاہراہیں بشمول قراقرم ہائی وےٹریفک کیلئےکھول دی گئی ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 3, 2022









