اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آرشبر زید ی نے کہا ہے کہ 10سے 12بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نہ آئی تو پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جائے گا،آئی ایم ایف رپورٹ میں لکھا ہے پاکستان میں 10سے 12بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آنی چاہیے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 10س 12بلین ڈالر کی سرمایہ کاری چاہیے ،آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سے آگاہی دی گئی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایسے حالات ہو گئے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہے گا حکومت کو ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہم ڈیفالٹ میںجائیں گے،موجودہ حکومت کے پاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سے باتیں منوالیں۔شبر زیدی نے کہا کہ سوموٹو چاہیے کہ اب کوئی ایم ایف سے متعلق نہیں کرے گا،عجب بات ہے اپوزیشن میں آئی ایم ایف پر کچھ اور اقتدار میں کچھ کہتے ہیں۔
ملک میں سرمایہ کاری نہ آئی تو ڈیفالٹ میں جائیں گے،شبرزیدی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی








