اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کے مختلف علاقوں بالخصوص بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کےرہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو وعدہ کیا کر کے دکھادیا،بحرین بریج کو آرمی کے انجینئرز نے دن رات کام کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا ،شہریوں کی خوشی دیدنی تھی،علاقہ مکینوں نے پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے،30 اگست کو آرمی چیف نے سوات کے دورے کے دوران وعدہ کیا تھا کہ 6سے 7 دنوں میں روڈ کو بحال کر دیا جائے گا،بحرین برج کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ باقی علاقوں بالخصوص مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا تھا،بحرین ٹاون خود بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیاتھا۔
پاک فوج کے انجینئرز نے بحرین برج ٹریفک کیلئے کھول دیا








