بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان کونقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو  نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویݨ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاہے کہ عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔