بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا،عارف علوی

پشاور ( ممتا زنیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کسی کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ،لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ لوگوں کی نجی ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کرنا ،میڈیا میں لیک کر دینا ہے ، سیاسی مفاہمت کے لیے کردار ادا کر رہا ہوں اور امید ہے کہ جلد بری پیشرفت ہوگی، آئی ایم ایف ڈیل ہونے کے بعد ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب جائیں گے۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور گورنر ہاؤ س میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے تمام ادارے عزیز ہیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہےں اور لیکن اتنی نہیں جتنی گزشتہ حکومت کیساتھ ہو ا کرتی تھیں ،ماضی کی حکومت کے ساتھ بات چیت زیادہ ہوتی تھی ۔صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کے لیے کردار ادا کر رہا ہوں اور امید ہے کہ جلد بری پیشرفت ہوگی، فوری طور پر کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتاہے ۔انھوں نے کہا کہ کسی کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ لوگوں کی نجی ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کرنا اور اسے میڈیا میں لیک کر دینا ہے ۔ یہ کیسے ہوسکتاہے میری اور میرے اہلخانہ کی کالز ریکارڈ کر کے میڈیا میں سنایا جائے،یہ سب غیبت میں آتا ہے ،غیبت اور فیک نیوز پاکستان کے ساتھ عالمی مسئلہ بن چکا ہے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل ہونے کے بعد ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب جائیں گے۔ ۔معاہدہ طے پانے سے دیگر ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت بل کو واپس نہیں کرتا جن پر اعتراضات ہو تے ہیں اور بھیجتا ہوں ، پی ٹی آئی حکومت میں بھی جن بلز پر اعتراضات ہوتے تھے واپس کر دیتا تھا ۔ جب کہ موجودہ حکومت کے صرف 2بل ہی واپس کیے ہیں ۔ انھوں نے کہا صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کا بنیادی مسئلہ آج تک موجود ہے اور اس مسئلہ کے لیے کوئی شفاف طریقہ کار بھی موجود نہیں ہے ۔