بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لینڈ سلائیڈنگ ، سوات ایکسپریس وے 4گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

اسلام آباد(ممتاز نیوز )لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے 4گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی ،موسمی حالات اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل ۔ پیر کو ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کی گئی سڑک 4گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسمی حالات اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ۔ جب کہ سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیاجائے۔ قبل ازیں صبح کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے کاٹلنگ انٹرچینج سے آوٹ کروایا جا رہا ہے ہے۔جبکہ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرہ کے مقام پر بند کر دی گی اور سڑک کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔