بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم مافیا نے قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شدید سیلاب سے متاثر ہونے والے پورے پاکستان کیلئے 9لاکھ 79ہزار ٹن گندم کی درآمد کا انتظام کر دیا ہے۔

اس میں سے 6لاکھ ٹن سے زیادہ گندم پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ باقی گندم سے بھرے بحری جہاز مشرقی یورپ کے ممالک بشمول ہنگری‘ بلغاریہ‘ فرانس سے کراچی کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کے حکم پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے اوپن ٹینڈر پر 379ڈالر فی ٹن کے حساب سے گندم امپورٹ کرنا شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب مافیا نے قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادی جبکہ صوبائی حکومتیں گندم مافیا کے ہاتھوں عوام کو لٹتے دیکھ کر خاموش تماشائی ہیں اور گندم کے سٹے بازوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔