اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اورماہرمعاشیات مزمل اسلم نے حکومتی تجربہ کارٹیم کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملکی معاشی شرح نمو6فیصد سے 0.6فیصد ہوگئی
اسلام آباد(ممتاز نیوز )ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ کو 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔
ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم کی موجودہ اتحادی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
مزمل اسلم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلومبرگ اب رواں سال پاکستان کی شرح نمو 0.6 فیصد توقع کر رہا ہے، یعنی تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلومبرگ اکنامکس کے مطابق سیلاب سے ساڑھے 8 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ تین چوتھائی سے زیادہ کم ہوگی۔
Bloomberg economics now expects growth to ground at 0.6%. What a fall from 6% to 0.6%. The experience team brought economy into decimals.
* Bloomberg Economics estimates flooding will cost roughly $8.5
billion in lost output, erasing more than three-quarters of
Pakistan’s GDP— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) September 6, 2022








