بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا

راولپنڈی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پورا یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دورافتادہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گزرا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان پہنچنے پر آرمی چیف نے ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں فوج کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں بچاؤ اور امداد کی جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے فلڈریلیف ا ور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے ساتھ وقت گزار اور ان کے مسائل سنے ،آرمی چیف نے سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے ،مقامی افراد نے زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان تک پہنچنے پر آرمی چیف کا شکریہ اد اکیا۔آرمی چیف ملٹری کالج سوئی بھی گئے  جہاں انہیں تربیتی ،تعلیمی سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے تدریسی عملے اور طلبا سے بات چیت کی اور ادارے کے تربیتی وتعلیمی معیار کو سراہا۔