بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور جلسہ، کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد نے شرکت کی۔
پشاور کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی اور 10ہزار سے کم افراد نے جلسے میں شرکت کی۔
اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کےاطراف میں سڑکوں پربھی کارکن موجودتھے۔ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔
دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے، جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔