وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کرم جلسے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا،میں کرم کے عوام سے معافی مانگتاہوں ۔
جلد ضلع کرم کادورہ کروں گااورعوام کے درمیان ہوں گا۔میں کرم کے عوام سے درخواست کرتاہوں کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے ووٹ کے حق کااستعمال کریں ۔وزیراعظم کے نہ آنے کے اعلان کے بعد کارکنوں نے جلسہ گاہ سے واپس جانا شرو ع کر دیا۔
خیال رہے کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔









