بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلسہ 6 ستمبر کا‘ زیادہ مجمع دکھانے کیلئے ویڈیو 13 اپریل کے جلسے کی

پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کے لیے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی۔منگل کو تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں جلسہ کیا گیا جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔مراد سعید نے 6 ستمبرکےجلسے کی بجائے تحریک انصاف کے13 اپریل کے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کل کے جلسے کے مقابلے میں کافی زیادہ افراد موجود تھے۔ اس میں ایک واضح فرق یہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کل والے جلسے میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ مراد سعیدکی شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاوید کو سیاہ کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔