لاہور (ممتاز نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ نگار اور کرنل (ر) اکرام سہگل کی سیکورٹی کمپنی ایس ایم ایس کو بند کرنے وزرات داخلہ کے احکاما ت کو معطل کر دیا اس پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی حکومتی احکامات پر عملداآمد کوروک دیا تھا، سیکورٹی کمپنی ایس ایم ایس میں 4 ہزار سے زائد تربیت یافتہ اہلکار غیرملکی سفارتخانوں، سفارتکاروں کے گھروں، بینکوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر پر فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ کمپنی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش بنی گالہ پر بھی ایس ایم ایس کے 40گارڈز ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، کمپنی ذرائق کے مطابق انتظامیہ پر بنی گالہ سے گارڈز واپس لینے کے لیے سخت دباؤ ڈالا جا رہا تھا تاہم کمپنی کی انتظامیہ نے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بنی گالہ سے گارڈز بلانے سے انکا ر کردیا جس پر کمپنی کو بند کرنے کا وزارت داخلہ نے حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو وزرات داخلہ کے ان احکامات کے خلاف درخواست پر کمپنی کو بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
کرنل (ر) اکرام سہگل کی سیکورٹی کمپنی ایس ایم ایس کو بند کرنے کے احکاما ت معطل








