اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام سرکاری افسروں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں ،اگر کوئی انتقامی کارروائی کی تو اس کا پورا پورا حساب لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زیادہ شوق ہے تو وہ سرکاری وردی چھوڑ کے پی ٹی آئی میں شامل ہواور سڑکوں میں پر آ کے ان کے ساتھ مظاہروں میں شریک ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جو نیا ہتھکنڈا شروع کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتما دمیں عمل درآمد میں قانونی رکاوٹ ڈالی جائے ،عمران نیازی کی حکومت پیشی لو حکومت ہے ،یہ پیشی لو سرکار فارن فنڈنگ میں بھی پیشی مانگتے ہیں ،توشہ خانہ کیس میں بھی پیشی مانگتے ہیں اور اب یہ تحریک عدم اعتماد کو بھی پیشی لو ڈاکٹرائن کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں ۔
افسران غیر قانونی حکومتی اقدامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں ،احسن اقبال








