پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل 11ستمبر کو ہوگا تاہم اب کرکٹر اور ماہرین بھی پیشن گوئیاں کر رہے ہیں۔
اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شاہد آفریدی:

بوم بوم آفریدی نے ایشیاء کپ کے فائنل کے حوالے سے پیشن گوئی کر دی ہے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کے لیے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے، بطور پاکستانی میری یہی خواہش ہے کہ پاکستان یہ ٹورنامنٹ جیتے۔
ساتھ ہی سابق کھلاڑی نے رضوان کو یہ مشورہ بھی دے دیا کہ اگر انجری تنگ کر رہی ہے تو آرام کرے، بابر ہمارا بہترین کھلاڑی ہے، اسے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔
اُنسا شاہ:

پاکستانی اداکارہ اُنسا شاہ نے بھی ایشیاء کپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایسٹرالاجر اُنسا شاہ کا کہنا تھا کہ فائنل میں پاکستان کی محنت کافی نظر آ رہی ہے، جبکہ زیادہ تر امکانات یہی ہیں کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔
انضمام الحق:

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہار ایک وجہ پاکستان سے ہارنا تھا، سری لنکا کے خلاف بھی بھارت شدید دباؤ میں تھا، کیونکہ وہ پاکستان سے ہار چکا تھا۔ انضمام الحق بھی پُر امید ہیں کہ پاکستان فائنل جیتے گا۔
شعیب اختر:

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی خواہش تھی کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ٹاکرا ہو، میں نے تو فائنل کے ٹکٹ بھی خرید لیے تھے، میں کراؤڈ کا جوش و ولولہ دیکھنا چاہتا تھا۔
لیکن شعیب کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی کیونکہ بھارت پہلے ہی آؤٹ ہو چکا ہے، تاہم اب بھی ان کی فیورٹ ٹیم پاکستان ہی ہے۔

      
	







