پشاور(ممتازنیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ 2 افراد کی جان لے گیا۔پشاور کے سرکاری ہسپتالوں سے اعداد و شمار جاری ، 15 افراد زخمی ہوئے۔پاکستان کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نے دو گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ متنی سے تعلق رکھنے والے 22سدیس اور 18 سالہ خیام زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہسپتال رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوجاں بحق اور 8 زخمی لائے گئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی 7 افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔تھانہ فقیر آباد، گلبرگ ، بھانہ ماڑی اور سربند میں دو ، دو افراد زخمی ہوئے۔تھانہ شرقی، انقلاب، مچنی، ٹاؤن، تہکال، رحمان بابا اور پشتخرہ میں ایک ایک زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ افغانستان کرکٹ میچ، 2 افراد کی جان لے گیا
	
      






