اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پا کستان اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے دوچار ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ پاکستان اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں،یقین دلاتا ہوں کہ دنیا بھر سے ملنے والی امدادکو شفاف انداز میں متاثرین کو پہنچائیں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے دوران عوام نے بے پناہ مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا ہے،متاثرین کیلئے اقوام متحدہ،دوست ممالک اور مختلف تنظیموں کی طرف سے امداد اور سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کے پاکستان کے دورہ پران کے شکر گزار ہیں،سیکرٹری جنرل اقوامتحدہ کی سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی ان کے انسان دوست ہونے کی غماز ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملنے والی امدادکو شفاف انداز میں متاثرین کو پہنچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے دوچار ہے،سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں اور انکی پاکستانی عوام کیساتھ گہری وابستگی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحد ہ نے کہا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔قدرتی آفت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہے، انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی سے جیسے پاکستان متاثر ہوا ہے تاریخ میں اس پہلے کبھی نہیں ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے کوئی حصہ نہیں ہے پھر بھی سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے، ہمیں ملکر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ آج پاکستان جیسا ملک اس ے متاثر ہوسکتا ہے تو کل کو دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی زد میں آسکتے ہیں۔
دنیا بھر سے ملنے والی امدادکو شفاف انداز میں متاثرین کو پہنچائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف








