دبئی (ممتازنیوز) افغانستان کے خلاف میچ میں دو چھکو ں سے پاکستانی ٹیم کو فتح دلانے پر نسیم شاہ کو افغانیوں کیلئے غیرپسندیدہ کرکٹر بن گئے۔سوشل میڈیا پر ایک افغان لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میچ ہارنے کے بعدگاڑی میں واپس جاتے ہوئے پشتو زبان میں نسیم شاہ کو کوسنے دے رہی تھی۔ افغانستان کا پرچم ہاتھ میں تھامے گاڑی میں سوار لڑکی چیخ چیخ کر پشتو میں کہہ رہی ہے ’’ نسیم شاہ دا وئےخانہ دہ خراب شا ‘‘(نسیم شاہ سے کہو کہ اس کا بیڑا غرق) ۔ اس ویڈ یو پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔عبدالقدیر نامی ایک صارف نے لڑکی کا تعارف کراتے ہوئے لکھا کہ ان کا نام زیبا گل ہے اور آج کل دبئی میں مقیم ہیں۔
انکا تعلق پاکستان سے ہے۔ سماجی رابطہ کی سائٹ ٹک ٹاک پہ کافی زیادہ ایکٹو ہیں https://t.co/MK1yD6HUCh
— Abdul Qadeer (@AbdulQadeer8688) September 9, 2022









