اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث جو حالات ہیں عام انتخابات فی الحال نہیں ہوسکتے،2023کے شروع یا درمیان میں عام انتخابات ہونے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے لے نہ کرتے تو شاید ملک کسی حادثے سے دوچار ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ جو استعفے سپیکر کے پاس ہیں وہ ان پر کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں ،اگر رکن کہے کہ استعفے پر میںنے دستخط کئے ہیں تو استفیٰ قبول کرسکتے ہیں
سیلاب کے باعث عام انتخابات فی الحال نہیں ہوسکتے،وزیرداخلہ








