اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لئے یہ مائنس کر رہے ہیں،اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی،نوازشریف او ر عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں،نوازشریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی،2017میں نوازشریف کے خلاف کیس آیا، دوسال کیس چلا،نوازشریف کرپشن کیسز میں نااہل ہوئے ،بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز میں نااہل ہوئے ،عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نوازشریف کی نہیں تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فوا د چودھری نے کہا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ عدم اعتماد کی صورت میں کریں گے،ہو سکتا ہے ہم صدر سے کسی بھی وقت وزیراعظم سے اعتماد کا لینے کا کہہ سکتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں،ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن کی طر ف جائیں،یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں،یہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ، کے پی میں ہماری حکومت ہے اسلام آباد میں لوگ لانا مشکل نہیں،لوگ اسلام آباد لائیں گے تو تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس مایوسی پھیلانے کےلئے ہوتی ہے،ان کی پریس کانفرنس بس قرضوں پر ہوتی ہے کہ کہیں سے پیسہ مل جائے۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے کوئی بھی پراجیکٹ بتادیں جو لگایا ہو۔فوادچودھری نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہے،چین سمیت دوسرے ممالک کا سپورٹ نظر نہیں آرہا جیسا ہوتا تھا،پاکستان کے دوست ممالک ان پر بھروسہ نہیں کرتے۔
عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر یہ مائنس کر رہے ہیں،فوادچودھری








